واشنگٹن (پاکستان نیوز) معروف عیسائی پادری ہلیرین ہیگی نے اسلام قبول کرکے اپنا نام سعید عبدالطیف رکھ لیا ہے انہوں نے گزشتہ ماہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعتراف کیاتھا، عیسائی مذہب کی تعلیم دینے اور مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے پادری ہلیرین ہیگی اب اسلام قبول کرنے کے بعد دین اسلام کا درس دے رہے ہیں، فادر ہلیرین ہیگی نے اسلام قبول کرنے کا اعلان گزشتہ ماہ ٹوئٹر پر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام کی طرف میری کشمکش بالآخر مجھے اللہ کے گھر لے گئی،20سالوں میں پہلے بار میں ایسا سکون محسوس کرتا ہوں جو خوشی اور راحت سے بھرپور ہے، نائن الیون کے واقعے کے بعد پادری ہلیرین ہیگی نے مسلمانوں کو غلط ثابت کرنے کیلئے قرآن کریم کا مطالعہ شروع کیا۔