کُک کاﺅنٹی کی اسٹیٹ اٹارنی Kim Foxx کے اعزاز میں اسٹوڈیو ایلیٹ کا Meet & Greet

0
352

 

آئندہ انتخاب میں Kim Foxx کے دوبارہ انتخاب کیلئے امریکن مسلم ٹاسک فورس (AMT) کُک کاﺅنٹی ڈیموکریٹ پارٹی، لوری لائٹ فٹ اور ٹونی پریکوئینکل کی حمایت ہے
میٹ اینڈ گریٹ کی تقریب 11 مارچ کو شام 6 بجے ہوگی،شاہدہ خان، سلمان آفتاب اور سلیم اختر میزبان ہونگے

شکاگو(پاکستان نیوز) شکاگو میں کُک کاﺅنٹی کی موجودہ اسٹیٹ اٹارنی اور آئندہ انتخاب میں دوبارہ انتخاب کیلئے امیدوار Kim Foxx کے اعزاز میں اسٹوڈیو ایلیٹ کی روح رواں و نامور سماجی خاتون شاہدہ خان کی جانب سے بدھ 11 مارچ کو شام چھ بجے میٹ اینڈ گریٹ کی تقریب 2556 ویسٹ دیوان پر منعقد ہوگی، تقریب کے انعقاد میں کم فاکس کو انتخاب کیلئے اینڈورس کرنے والی مسلم سیاسی تنظیم AMT کے رہنما سلمان آفتاب اور سلیم اختر شریک میزبان ہونگے، کُک کاﺅنٹی کی اسٹیٹ اٹارنی کے طور پر مثالی خدمات کے اعتراف میں آئندہ الیکشن میں Kim Foxx کو AMT نے مسلم امہ کے ووٹ کیلئے Endorse کیا ہے جبکہ کُک کاﺅنٹی بورڈ کی صدر ٹونی پریکوئینکل، میئر شکاگو لوری لائٹ فٹ اور کُک کاﺅنٹی ڈیمو کریٹک پارٹی کی حمایت حاصل ہے، میٹ اینڈ گریٹ میں ریاست اور سٹی کے منتخب نمائندوں، سیاسی اشرافیہ کے علاوہ کمیونٹی کے مختلف شعبوں کی نمائندہ شخصیات شرکت کرینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here