قرضوں میں 200 ارب ڈالرز کا اضافہ

0
216

اسلام آباد(پاکستان نیوز) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 2022کے دوران بین الاقوامی سطح پر قرضوں کے حجم میں 9فیصد یعنی 200ارب ڈالرز کا اضافہ ریکاڈ کیا گیا ہے ۔ آئی ایم ایف کے ایک بلاگ کے مطابق مسلسل دوسرے سال بین الاقوامی سطح پر قرضوں کے حجم میں اضافہ کا رجحان ہے۔ آئی ایم کے مطابق سال 2022 کے دوران دنیا بھر میں قرضوں کا حجم مجموعی بین الاقوامی پیداوار کے 238فیصد تک پہنچ گیا ۔ اس طرح 2021کے مقابلہ میں سال 2022 کے دوران بین الاقوامی سطح پر قرضوں کے حجم میں 9فیصد یعنی 200ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور عالمی قرضوں کا حجم 235ٹریلین ڈالر تک بڑھ گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here