امیگریشن کی غیرقانونی تارکین کو جلد از جلد دستاویزات کیلئے اپلائی کرنے کی ہدایت

0
432

واشنگٹن (پاکستان نیوز)یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ نے غیرقانونی تارکین کو امریکی شہریت اور قانونی دستاویزات کے لیے اپلائی کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ، یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر ٹائی دی جانسن نے بتایا کہ غیرقانونی تارکین کی بڑی تعداد ملک میں آباد ہے جن کو قانونی سٹیٹس دینے کے لیے کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے ، عدالتی دستاویزات کے مطابق اس وقت 1.2 ملین کے قریب غیرقانونی تارکین اپنی ملک بدری یا پھر قانونی دستاویزات حاصل کرنے کا انتظار کررہے ہیں ۔انھوں نے غیر قانونی تارکین کو ہدایت کی وہ جلد سے جلد امیگریشن حکام سے رابطہ کریں تاکہ ان کی ضروری دستاویزات کے لیے کارروائی کو شروع کیا جا سکے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here