بےروزگار وں کو 300ڈالر ہفتہ ملے گا1.9ٹریلین ڈالر کے پیکیج کا اعلان

0
370

نیویارک (پاکستان نیوز) 1.9 کھرب ڈالر کے امدادی پیکج کے اہل ہونے کے لیے شہریوں کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر سالانہ سے کم ہونی چاہئے ، اگر آپ بے روزگار ہیں تو 300ڈالر ہفتہ امداد حاصل کر سکیں گے ، اسی طرح اگر آپ کے بچے سکول جاتے ہیں تو آپ کو سکول فنڈ بھی دیا جائے گا جس سے دیگر اخراجات کو پورا کیا جا سکے گا ،اگر آپ گھریلو کرایہ اور دیگر واجب الادا رقوم ادا کرنے سے قاصر ہیں تو بھی آپ کو امدادی پیکج سے رقم جاری کی جائے گی ، اسی طرح متاثرہ خاندان کے بچے بھی کورونا امداد حاصل کرنے کے اہل ہوں گے ۔اس کے علاوہ آپ کو بیماری کی صورت میں ، ہیلتھ انشورنس لینے کی صورت میں بھی فنڈز سے امدادی رقوم جاری کی جائیں گی اگر آپ چھوٹے کاروباری حضرات ہیں تو بھی امداد کے لیے اہل ہیں ، 7سے 15 ڈالر فی گھنٹہ کمانے والے ملازمین امداد کے اہل نہیں ہوں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here