کانگریس کا بائیڈن سے ہنرمند افراد کو ویزا فراہمی آسان بنانے کا مطالبہ

0
289

واشنگٹن (پاکستان نیوز)کانگریس نے صدر بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پیشہ ور ملازمین کو ویزا فراہمی کے طریقہ کار کو آسان بنائیں ، اور ان کو درپیش رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے ، قانون سازوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ بیورو آف قونصلر افیئرز کے شائع کردہ ایمپلائمنٹ بیسڈ ویزہ بلیٹن میں ایمپلائمنٹ بیسڈ ویزا کی درخواستوں کی فائلنگ کی تمام تاریخوں کو دستیاب بنائیں۔امریکی قانون سازوں کے ایک گروپ نے جس کی سربراہی کانگریس مین لیری بکشن کر رہے تھے، سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن اور محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کو دو طرفہ خط میں موقف اپنایا کہ ہمارے اقدامات سے ہزاروں افراد کو ریلیف ملے گا،قانون سازوں نے استدلال کیا کہ تاریخوں کو دستیاب بنانے سے ممکنہ طور پر کچھ درخواست دہندگان کو ملازمتیں تبدیل کرنے، کاروبار شروع کرنے، اور بغیر جرمانے کے خاندان سے ملنے کے لیے بیرون ملک سفر کرنے کے لیے ایمپلائمنٹ آتھرائزیشن ڈاکومنٹس (EADs) کا اہل بنا سکتا ہے۔خط میں ملک کی اقتصادی اور عالمی ترقی کے لیے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (STEM) کے شعبوں میں اعلیٰ ہنر مند کارکنوں، بنیادی طور پر اعلیٰ درجے کے ڈگری ہولڈرز کو برقرار رکھنے کے فائدے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ “یہ باصلاحیت افراد امریکہ میں رہنے اور کام کرنے کے خواہشمند ہیں، لیکن موجودہ امیگریشن سسٹم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جس کی وجہ سے ان کے لیے رہنا تقریباً ناممکن ہو گیا ہے۔ہنر مند پیشہ ور افراد کی آسانی سے امیگریشن میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کینیڈا کے حالیہ اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، قانون سازوں نے اس بات پر زور دیا، “کئی دہائیوں پر محیط بیک لاگ اور غیر ملکی STEM ٹیلنٹ کی کینیڈا کی طرف سے بڑھتی ہوئی بھرتی کو دیکھتے ہوئے، ایسے افراد کی تعداد جو روزگار کی بنیاد پر گرین کے انتظار میں پرعزم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here