نیویارک(پاکستان نیوز) ایک وفاقی جج نے نیویارک کے چار میں سے تین افراد کی رہائی کا حکم دیا ہے جنہیں حکومت کی طرف سے بم دھماکے کی سازش میں کردار ادا کرنے پر 25 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی وہ تمام نو مسلم سیاہ فام تھے اور ایف بی آئی نے خوف و ہراس پیدا کرنے کی غرض سے انہیں نیوبرگ فور کے نام سے مشہور کر رکھا تھا انہیں 2010ء میں سزا سنائی گئی تھی ان پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ ایک یہودی عبادت گاہ کو بم سے اڑانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔