عالمی منڈی : خام تیل کی قیمت میں کمی

0
106

واشنگٹن(پاکستان نیوز) عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں تقریبا 2.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور قیمت 2.91 ڈالر فی بیرل کم ہوگئی ہے۔ ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران آئل کی قیمت 107.03 ڈالر فی بیرل تک آگئی تھی تاہم دن کے اختتام تک قیمت میں دوبارہ اضافہ ہوا اور قیمت 111.74 ڈالر فی بیرل پر پہنچی۔ اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 3 فیصد یعنی 3.33 ڈالر کم ہوکر 106.19 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔ خیال رہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافہ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here