پاکستان کشمیر میں فوجیں اتار سکتا ہے:بھارتی دفاعی ماہرین

0
160

 

چین، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال کا اتحاد بھارت کیلئے درد سر بن سکتا ہے:رپورٹ

نیویارک(پاکستان نیوز)بھارت کے دفاعی ماہرین نے مودی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی خطرناک سفارتی اور عسکری پیش قدمی کا موثر جواب دینے کے لئے اگر ٹھوس اقدامات نہ کیے گے تو پاکستان چین کی شہ پر کشمیر میں اپنی فوجیں اتار سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں، نیپال کے بعد اب بنگلہ دیش نے بھی بھارت کو آنکھیں دکھانا شروع کردی ہیں،بنگلہ دیش چین کے ساتھ معاہدے کر رہا ہے، چین نے ایک معاہدے کے تحت بنگلہ دیش کی97فیصد مصنوعات پر کوئی ٹیکس نہ لگانے کی چھوٹ دی ہے جو بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی، چین، پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال کا چار رکنی اتحاد مستقبل میں بھارت کے لیے درد سر بن سکتا ہے۔دریں اثناءامریکی نشریاتی ادارے کے مطابق تجزیہ کاروں نے کہا کہ چین نیپال اور سری لنکا میں بھی سڑکیں اور بندرگاہیں تعمیر کر رہا ہے، پاکستان نیال، سری لنکا اب بھارت سے دوسری طرح پیش آئینگے۔بھارت کو چین کے مقابلے میں اب اپنے پڑوسی ملک نیپال اور سری لنکا سے بھی تعلقات پر بھی توجہ دینا ہوگی، چین ان ملکوں میں سڑکیں اور بندرگاہیں تعمیر کر رہا ہے جواہرلعل یونیورسٹی میں بین الاقوامی مطالعات کے شعبے کے پروفیسر ہیپیمون جیکب نے کہا جنوبی ایشیا میں چین اور بھارت کے درمیان مسابقت میں اضافہ ہوتا رہے گا، تجزیہ کار رانا دے نے انتباہ کیا کہ اگر ہم نے چین کوموثر جواب نہ دیا تو پاکستان، نیپال اور سری لنکا ہم سے دوسری طرح پیش آئیں گے، کیوں کہ ان کے سامنے چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here