نیویارک (پاکستان نیوز)طوفانی بگولوں سے تباہی کے بعد بحالی کا مشن جاری ہے،6 ریاستوں میں آنیوالے طوفان سے ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔متاثرین کا کہنا ہے کہ بگولوں سے تباہی اس رفتار سے ہوئی کہ کسی کو سنبھلنے کاموقع بھی نہ ملا۔ریسکیوورکرز کے مطابق تباہ حال عمارتوں کے ملبے سے کسی کا زندہ بچ نکلنا اب مشکل ہے، کینٹکی اور دیگر ریاستوں میں طوفان کے بعد درجنوں افراد لاپتہ ہیں جبکہ سو سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔گورنرکینٹکی کا کہنا ہے کہ انہیں خوف ہے کہ کہیں مردہ خانوں میں میتیں رکھنے کیلئے جگہ کم نہ پڑجائے۔ریاست کینٹکی میں اب بھی 50 ہزار سے زائد خاندان بجلی سے محروم ہیں۔