واشنگٹن(پاکستان نیوز) شہر منی پولس میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور11زخمی ہوگئے،فیس بک پر جاری براہ راست تصاویر میں کم ازکم ایک شخص کو فٹ پاتھ پر پڑے دکھایا گیا۔درجنوں لوگ اس کے گھر جمع ہیں، بعض طبی امداد کے لئے چیخ وپکار کررہے ہیں۔دیگر تصاویر میں کاروباری افراد کو اپنے کاروبار بند کرتے دکھایا گیا۔پولیس کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔منی پولیس نے ٹوئٹر پر لکھا کہ12افراد کو گولیاں لگنے سے زخم آئے ہیں۔ایک نوجوان ہلاک ہوگیا دیگر گیارہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ہلاک ہونےوالے شخص کی شناخت نہیں بتائی گئی۔منی پولیس انسداد نسل پرستی اور پولیس مخالف خوفناک احتجاجی مظاہروں کا مرکز رہی ہے جو امریکہ بھر میں ایک سیاہ فام فلائیڈ کے قتل کے بعد پھوٹ پڑے تھے۔