”علی حسین فا¶نڈیشن امریکہ“ کے زیراہتمام بروکلین کے چرچ میں گرم کھانا تقسیم، خدمت خلق کی بہترین مثال

0
134

طاہر شریف جن کا اب اہم تعارف ” علی حسنین فا¶نڈیشن امریکہ“ بن گیا ہے، نے اپنے جواں سال بیٹے علی حسنین کی وفات کے بعد اس کی یاد میں قائم کی اور خدمت خلق کو اپنا مقصد حیات بنایا

امریکہ اور پاکستان میں خدمت خلق کیلئے قائم تنظیم ” علی حسنین فا¶نڈیشن امریکہ“ کی جانب سے بروکلین کے ”سینٹ ایتھینے سیئس چرچ“ میں مستحق افراد میں بلا امتیاز تازہ اور گرم کھانا پیش کیا گیا

فا¶نڈیشن کی چیئرپرسن طاہرہ شریف کی جانب سے چرچ کے پارکنگ لاٹ میں جائرو کارٹ پر موقع پر تازہ کھانا(جائرو) تیار اور اہل علاقہ سمیت دیگر علاقوں سے آنیوالے افراد میں تقسیم کیا گیا

نیویارک (خصوصی رپورٹ) امریکہ اور پاکستان میں خدمت خلق کے لیے قائم تنظیم ” علی حسنین فا¶نڈیشن امریکہ“ کی جانب سے بروکلین (نیویارک) کے ”سینٹ ایتھینے سیئس چرچ“ میں مستحق افراد میں بلا امتیاز تازہ اور گرم کھانا پیش کیا گیا۔ اس سلسلے میں فا¶نڈیشن کی چیئرپرسن اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت طاہرہ شریف کی جانب سے بدھ تین جون کو چرچ کے پارکنگ لاٹ میں جائرو کارٹ کا انتظام کیا گیا جہاں پر موقع پر تازہ کھانا(جائرو) تیار کیا گیا اور دوپہر اڑھائی بجے سے لے کر چار بجے تک اہل علاقہ سمیت دیگر علاقوں سے آنے والے افراد میں تقسیم کیا گیا۔ اس تمام کام میں مروت خان بھائی بھی پیش پیش رہے۔ طاہرہ شریف کا شمار پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی سرگرم سماجی شخصیات میں ہوتا ہے لیکن ان کا اب اہم تعارف ”علی حسنین فا¶نڈیشن امریکہ“ بن گیا ہے۔ یہ تنظیم انہوں نے اپنے جواں سال اور بڑے بیٹے علی حسنین کی وفات کے بعد اس کی یاد میں قائم کی اور خدمت خلق کو اپنا مقصد حیات بنایا۔ طاہرہ شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ میں دکھی ، غریب اور مستحق انسانیت کی اپنی استطاعت کے مطابق اپنے بیٹے (علی حسنین) کے نام پر خدمت کر کے میں اس کام کو آگے بڑھا رہی ہوں کہ جو میرا بیٹا اپنی زندگی میں کرنا چاہتا تھا۔ ”سینٹ ایتھینے سیئس چرچ“ میں طاہرہ شریف کی جانب سے تازہ و گرم کھانے کی تقسیم کے ساتھ ساتھ چرچ انتظامیہ کی جانب سے لوگوں میں بلا امتیاز گروسری اور اشیاءخوردونوش تقسیم کی گئیں۔ اس تمام کام میں چرچ کے فادران کے علاوہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات مروت خان ، ولیم شہزاد، احسن چغتائی ، زونیرہ احسن، اسریٰ، عمر بٹ ، چوہدری اسلم ڈھلوں اور ڈاکٹر محمد خلیل بھی شامل ہوئے۔ انہوں نے گرم کھانے کی تقسیم میں طاہر شریف کا ساتھ دیا۔چرچ کر فادران نے ”پاکستان نیوز“ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہوئی کہ ” علی حسنین فا¶نڈیشن امریکہ“ کی طاہر شریف نے مستحق افراد میں تازہ اور گرم کھانا تقسیم کرنے کیلئے ہمارے چرچ کا انتخاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کا سب سے بڑا درس ایک دوسرے کی مدد ہے۔ انہوں کہا کہ اس مشکل وقت میں جو لوگ ان لوگ کو کھانا فراہم کررہے ہیں کہ جن کو کھانا کی اشد ضرورت ہے ، ان کا کردار قابل ستائش ہے ۔ ان اچھے کاموں سے صورتحال میں بہت فرق پڑ رہا ہے۔ ہماری دعائیں کہ خدا کی برکات آپ سب پر نازل ہوں۔ پاکستان کرسچئن ایسوسی ایشن آف یوایس اے کے چیئرمین ولیم شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم طاہرہ شریف اور ان کی تنظیم ”علی حسنین فا¶نڈیشن امریکہ“ کے مشکور ہیں کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کی مدد کررہے ہیں کہ جن کو مدد کی ضرورت ہے ۔ کرونا وائرس وبا کی وجہ سے لوگ مشکلات کا شکار ہوئے اور مسلسل ہو رہے ہیں۔ ان حالات میں خدمت خلق کے کاموں کی بہت اہمیت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here