دیگر شہروں کی نسبت منی پولس میں جارج کی ہلاکت کےخلاف مظاہروں میں تیزی

0
149

مظاہرین کا پولیس ڈیپارٹمنٹ میں فوری اصلاحات اور قانون50Aکی معطلی کا مطالبہ

نیویارک (پاکستان نیوز) ملک کے دیگر شہروں کی نسبت منی پولس میں جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں ذرا برابر بھی نرمی نہیں آئی ہے ، لوگوں کی بڑی تعداد نسلی تعصب کے واقعے پر شدید غم و غصے کا شکار ہے اور مظاہروں کو پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اصلاحات تک روکنے کے لیے تیار نہیں ہیں ، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جارج فلوئیڈ کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی شفاف ہونی چاہئے اور اسے عوام تک رسائی ملنی چاہئے تاکہ کسی قسم کی فیور یا گڑ بڑ کا سراغ لگایا جا سکے ،مظاہرین کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ پولیس قانون میں موجود شق 50A کو فوری طور پر معطل کر دیا جائے کیونکہ اس شق کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کو خفیہ کارروائیوں کے دوران بھرپور تحفظ ملتا ہے جوکہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here