اسرائیل / فلسطین مابین جنگ بندی مسئلے کا حل نہیں؛رکن پارلیمنٹ

0
96

واشنگٹن (پاکستان نیوز) خاتون نمائندہ اوکیسیو کورٹیز نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں ، انھوں نے ان خیالات کا اظہار اسرائیل فلسطین تنازع پر برانکس میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر کیا ۔اوکیسیو کورٹیز نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی خوش آئند اقدام ہے لیکن اس کو تسلی بخش قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ، فلسطینیوں کے حقوق کے لیے ہمیں اس مسئلے کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا ، ایسی تمام وجوہات کو ختم کرنا ہوگا جوکہ دونوں اطرف میں کشیدگی پھیلانے کا باعث بنتی ہیں ، ہم سب کو مل کر فلسیطینیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہوگی ، انھوں نے بائیڈن حکومت کی جانب سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کرانے میں سست روی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ بائیڈن کو اس حوالے سے بروقت اقدامات کرنے کی ضرورت تھی ۔انھوں نے بائیڈن حکومت کی جانب سے اسرائیل کو سالانہ ہتھیاروں کی امداد کی بھی کھلے الفاظ میں مذمت کی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here