کشمیری رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا

0
116

نئی دہلی(پاکستان نیوز) انڈیا کی ایک خصوصی عدالت نے علیحدگی پسند کشمیری رہنما اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق یاسین ملک کو آج (بدھ کو) انڈیا کی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) کی عدالت میں بھاری سکیورٹی میں پیش کیا گیا جہاں جج پروین سنگھ میں فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ یاسین ملک کو انڈین پینل کوڈ کی سیکشن 121 (ریاست کے خلاف جنگ کو فروغ دینے) کے جرم میں عمر قید سنائی گئی۔ انڈین اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یاسین ملک کو دو مرتبہ عمر قید کی سزا سمیت دیگر 10 جرائم میں 10 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے اور فوری طور پر ان سزاوں کے اطلاق کا حکم دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here