امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے غیرملکی افراد کیلئے ویزوں کی تعداد بڑھا دی

0
94

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے بیرون ممالک کے ایسے شہری جوکہ امریکہ میں ملازمت کے خواہاں ہیں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں غیرملکی افراد کے لیے ملازمت کے لیے ویزے بڑی تعداد میں موجود ہیں جن سے استفادہ کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں، ایسے افراد جو پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اپنے کاروبار ، بزنس سے وابستہ ہیں وہ امریکہ میں اپنے بزنس ، کاروبار کو بڑھانے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں، امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ یو ایس سی آئی ایس کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر اس حوالے سے تمام اپ ڈیٹ کی گئی ہیں، ایسے تمام افراد جو کہ امریکہ سے ملازمت کی ، امریکہ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے غیرملکی افراد کے لیے ویزوں کو آسان بنا دیا گیا ہے جبکہ انٹرویو کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے جس کے بعد امریکہ جانے کے خواہشمند افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here