شہباز شریف اور چوہدری برادران کے مابین اہم ملاقات کی اندرونی کہانی

0
100

لاہور(پاکستان نیوز)شہباز شریف اور چوہدری برادران کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی، شہباز شریف نے ق لیگ سے عدم اعتماد کیلئے مدد مانگ لی، چوہدری برادران کا ردعمل بھی سامنے آ گیا- تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے تین دور ہوئے، پہلے دور میں دونوں جانب کی قیادت شریک ہوئی، دوسرے دور میں شہباز شریف، چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی شریک ہوئے، تیسرے دور میں شہباز شریف، شجاعت حسین، پرویزالہی، سعد رفیق، ایاز صادق بھی شریک ہوئے، بعد ازاں رانا تنویرکو بھی ملاقات میں شریک کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہیکہ شہباز شریف نے چوہدری برادران کو اپوزیشن کے فیصلوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد لانیکا فیصلہ کیا ہے، ساتھ دیا جائے، آپ کے حکومت سے متعلق تحفظات بھی سامنے آتے رہتے ہیں، اب بڑا فیصلہ کریں، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان بھی آپ سے ملے ہیں، اپوزیشن یکسو ہیکہ حکومت کو گھر جانا چاہیے۔ چوہدری برادران کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی صورت حال پر پارٹی مشاورت کریں گے، آنے والے دن اہم ہیں، ہم صورت حال کے تناظر میں غور کے بعد لائحہ عمل اختیار کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جانب کی قیادت نے ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد ملاقات کی۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف 14 سال بعد چوہدری برادران سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here