چین خالصتان بنانے میں ہماری مدد کرے

0
166

 

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ میں سکھوں کی نمائندہ تنظیم ”سکھ فارجسٹس“کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے چینی صدر شی جن پنگ کو ایک خط کے ذریعہ پنجاب کو بھارتی جنگل سے چھڑا کر خالصتان بنانے کے لیے مدد کی اپیل کر دی ، خط نے بھارت میں ایک نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے ، خط میں لکھا گیا ہے بھارت سکھوں اور کشمیریوں کی کھلے عام نسل کشی کر رہا ہے ، ریفرنڈم 2020 کے ذریعے سکھ قوم بھارت سے علیحدگی چاہتے ہیں ، دنیا بھر کے سکھ چین سے درخواست کرتے ہیں ، وہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی فورمز پر سکھوں کی حمایت اور خالصتان بنانے کیلئے ہماری مدد کرے ، خط میں لداخ کے معاملے پر چین کی حمایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سکھ قوم بھارت کیخلاف چین کے ساتھ کھڑے ہیں ، یہ بات قابل ذکر ہے کہ سکھ فار جسٹس کے عہدیداران نے امریکہ میں تعینات چین سمیت دیگر ممالک کے سفارتکاروں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں جس سے بھارتی سفارتی حلقوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے ، سکھ راہنماﺅں نے امریکہ ایوان بالا کے اراکین کو بھی مختلف خطوط راسال کیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ بھارت پر دباﺅ بڑھائے کہ وہ سکھوں اور کشمیریوں کی نسل کشی کرنا بند کر دے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here