عبدالالسید کا امیر حامیوں کی حمایت پر نئے سیاسی تنازعے نے جنم لے لیا

0
14
DETROIT, MICHIGAN - SEPTEMBER 22: Michigan Democratic Senate candidate Abdul El-Sayed speaks during a press conference on September 22, 2026 in Detroit, Michigan. El-Sayed addressed gas prices and their effect on the daily cost of living. (Photo by Sarah Rice/Getty Images)

مشی گن (پاکستان نیوز)عبدالالسید کی ارب پتیوں پر تنقید کے باوجود امیر حامیوں کی میزبانی نے مشی گن کے انتخابی میدان میں سیاسی بحث چھیڑ دی۔مشی گن سے ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹ کے امیدوار عبدالالسید، جنہوں نے اپنی انتخابی مہم کی بنیاد سیاست سے سرمایہ دارانہ اثر و رسوخ کو ختم کرنے پر رکھی ہے، اس وقت کڑی تنقید کی زد میں ہیں جب ویسٹ ہالی ووڈ میں ان کے لیے ایک خصوصی تعارفی اور مالیاتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کی میزبانی مشہور پروڈیوسر جیفری سوروس اور ان کی اہلیہ کیتھرین سوروس نے کی، جو معروف ارب پتی جارج سوروس کے قریبی رشتہ دار ہیں۔ جیفری سوروس نے تقریب کے دوران انکشاف کیا کہ وہ عبدالسید کو دو ہزار بارہ سے جانتے ہیں جب انہوں نے اپنے خاندانی رفاہی ادارے کے ایک تعلیمی پروگرام کے سلسلے میں ان کا انٹرویو لیا تھا۔ اس تقریب کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد ان کے ریپبلکن حریف مائیک روجرز کی مہم نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے عبدالالسید کو منافقت کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایک طرف وہ عوامی اجتماعات میں ارب پتی طبقے اور مالیاتی اثر و رسوخ کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف خود انہی امیر ترین شخصیات کی مالی حمایت حاصل کر رہے ہیں۔ عبدالالسید کی انتخابی ٹیم نے ان الزامات کا دفاع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اصل تنازع ان بیرونی سرمایہ داروں اور کارپوریٹ اداروں کا ہے جو مائیک روجرز کی حمایت میں لاکھوں ڈالر پانی کی طرح بہا رہے ہیں۔ حالیہ رائے عامہ کے جائزوں میں دونوں امیدواروں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھا جا رہا ہے، جہاں ایک تازہ ترین سروے کے مطابق عبدالالسید اپنے حریف پر پچاس فیصد کے مقابلے میں انچاس فیصد ووٹرز کی حمایت کے ساتھ معمولی برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here