تین ماہ کے لاک ڈاﺅن میں 167رضا کاروں نے 92ہزار مستحقین میں مفت راشن تقسیم کیا ، رضا کار وں اور پاکستانی کمیونٹی پر ہمیں فخر ہے:مقررین
نیویارک (پاکستان نیوز)کورونا کے دوران نیویارک میں پاکستانی تنظیم کی شاندار امدادی سرگرمیاں،پاکستانی امریکن یوتھ سو سائٹی ، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ مسلم آفیسر سوسائٹی سمیت دیگر تنظیموں نے لاک ڈاﺅن کے دوران 167 رضا کاروں کی مدد سے نیویارک میں ”کورونا“ کے شدید پھیلاﺅاور مکمل لاک ڈاﺅن کے تین ماہ کے دوران رضا کارانہ طور پر 92ہزار تازہ حلال کھانے تیار کرکے ضرورت مندوں کو پہنچانے کی خدمات انجام دینے والوں کی خدمات کا اعتراف اور ا±نہیں ایوارڈ دینے کے لئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب 5مئی کو نیویارک کے علاقے بروکلین میں منعقد ہوئی جہاں اکثریتی آبادی پاکستانی کمیونٹی پر مشتمل ہے۔ پاکستان امریکن یوتھ سوسائٹی (PAYS) اور خیبر سوسائٹی کے اشتراک سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں تازہ حلال کھانوں کی تقسیم کے علاوہ کورونا کیلئے ٹیسٹنگ کیلئے بھی کیمپ لگایا تھا۔ تقریب کے اسٹیج سیکرٹری کاشف حسین نے امریکی نظام سے وابستہ اِن عوامی منتخب نمائندوں کا تعارف کرایا جبکہ کانگریس وویمن یوٹ کلارک بارو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز، پبلک ایڈووکیٹ جمانی اور دیگر نمائندوں نے اِن پاکستانی امریکن نوجوانوں اور رضا کاروں کی خدمات کو سراہا اور ایوارڈ پانے والوں کو مبارکباد بھی دی۔ اس موقع پر احسن چغتائی ، این وائی سی ڈپٹی پبلک ایڈووکیٹ کاشف حسین اور ذکریا خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں ساتھ دینے پر ہمیں تمام رضاکاروں اور پاکستانی کمیونٹی پر فخر ہے ،رضا کارانہ خدمت انجام دینے اور ایوارڈ پانے والے رضا کاروں نے بھی امریکی مہمانوں کی آمد اور شرکت کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی رکن کانگریس یوٹ کلارک نے گفتگو کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ اب پاکستانی، امریکن کمیونٹی کی نئی نوجوان نسل آگے آکر امریکی معاشرے اور نظام کا مفید حصہ بن رہی ہے۔