کیئر نیویارک :لائیو پولٹری شاپس کی بندش کیلئے بل کی بھرپور مخالفت

0
149

نیویارک (پاکستان نیوز)امریکہ کی معروف مسلم سماجی تنظیم کیئر نیویارک نے دیگر پچاس تارکین وطن کی تنظیموں کے ساتھ مل کر ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت لائیو پولٹری شاپس کو بند کرنے کے حوالے سے بل کی کھل کر مخالفت کرنے کی اپیل کی گئی ہے ، لائیو پولٹری شاپس سے زیادہ تر مسلم تارکین کی اکثریت استفادہ کرتی ہے جبکہ امریکہ بھر میں فروزن گوشت یا پیک گوشت کو ترجیح دی جاتی ہے لیکن مسلم تارکیں خاص طور پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے تارکین کی بڑی تعداد لائیو پولٹری شاپس سے خریداری کو ترجیح دیتی ہے ، کیئر نیویارک کے ڈائریکٹر احمد محمد نے کہا کہ اس بل کی منظوری سے نہ صرف تارکین کی بڑی تعداد لائیو پولٹری کی سہولت سے محروم ہوگی بلکہ کاروباری طبقے کی بڑی تعداد بھی اس سے نقصان اٹھائے گی ، کیئر نے حالیہ دنوں میں کوویڈ 19 کیخلاف بھی بھرپور مہم شروع کی تھی ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here