نیویارک (پاکستان نیوز)ملکی عوام سمیت دنیا بھر کے لوگ پہلے ہی ٹرمپ کی حکومت سے اکتا کر ان کو الوداع کررہے ہیں جبکہ مقامی سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹرمپ 2024میں دوبارہ امریکہ کے صدر منتخب ہوںگے ، نیو ہل ہیرکس پول کے نتائج کے مطابق 68 فیصد ری پبلیکننز ووٹرز کا خیال ہے کہ ٹرمپ آئندہ انتخابات میں دوبارہ امریکہ کے صدر منتخب ہوں گے جبکہ 41 فیصد نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا ، سروے کے مطابق 47 فیصد ووٹرز نے کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں ٹرمپ کو صدر کے لیے سپورٹ کریں گے جبکہ 53 فیصد نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔