گورنر کومیو مظاہروں کے دوران لوٹ مار کے واقعات کے حوالے سے پولیس پر تنقید کے بیان پر معافی مانگیں :پولیس چیف

0
164

 

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک پولیس کے سربراہ ٹیرس مونہان نے کہا ہے کہ گورنر کومیو کو مظاہروں کے دوران لوٹ مار کے واقعات کے حوالے سے پولیس پر تنقیدی بیان پر عوام میں آ کر معذرت کر نی چاہئے ، گورنر کومیو نے نیویارک میں مظاہروں کے دوران لوٹ مار کے واقعات کم نہ ہونے پر بیان دیا تھا کہ نیویارک پولیس اپنی ڈیوٹی کو انجام دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے ، پولیس چیف کا کہنا تھا کہ گورنر کومیو کو چاہے کہ وہ عوام میں آکر نیویارک پولیس کے کردار کے متعلق کھل کر بات کریں اگر وہ اپنی بات پر شرمندہ ہیں تو کھلے عام معافی مانگیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here