امریکہ میں ایک روز کے دوران کرونا کے ریکارڈ 1.35ملین کیسز رپورٹ

0
216

نیویارک (پاکستان نیوز)امریکہ میں ایک روز کے دوران کرونا کے 1.35 ملین کیسز رپورٹ ہوئے، دنیا کے کسی بھی ملک میں کرونا کے ایک روز کے دوران سب سے زیادہ کیسز سامنے نہیں آئے ، 3جنوری کو ملک میں کرونا کے 1.03 ملینز کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے ، ہسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہونے لگا، ایک لاکھ چھتیس ہزار سے زائد مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، اومیکرون کیسز کے باعث شکاگو میں چوتھے دن کلاسز منسوخ کر دی گئیں ۔نیویارک سٹی نے تین سب وے لائنوں پر سروس معطل کر دی کیونکہ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بیمار تھی، اس کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق کارکنوں کے دفتر واپسی کے لیے کمپنیوں کے منصوبے بھی پٹڑی سے اتر گئے ہیں۔روزانہ اوسطاً 1,700 اموات ہو رہی ہیں، جو حالیہ دنوں میں تقریباً 1,400 سے زیادہ ہیں لیکن اس موسم سرما کے شروع میں دیکھی جانے والی سطحوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔دریں اثناء ہسپتالوں میں زیر علاج کرونا مریضوں کی تعداد بھی 1لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ، جنوری 2021 ء میں یہ تعداد 1 لاکھ 42 ہزار کے قریب تھی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here