واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ کے دو لاکھ 37 ہزار سرکاری ملازمین کا ڈیٹا ہیک ہو گیا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ کے ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ کے دو لاکھ 37 ہزار حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کا ذاتی ڈیٹا کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ڈپارٹمنٹ نے ملازمین کا ڈیٹا ہیک ہونے سے متعلق کانگریس کو خط لکھ دیا۔امریکی ٹرانسپورٹیشن حکام نے غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ یہ بات اب تک واضح نہیں ہوسکی ہے کہ ملازمین کا ڈیٹا کسی مجرمانہ سرگرمی میں استعمال کیا گیا ہے یا نہیں۔ ہیکر نے سرکاری ملازمین کے مالی معاملات سے متعلق سیکشن کو نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ ہیک کرنے والے کی تلاش جاری ہے۔ ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ڈپارٹمنٹ کے سسٹم تک رسائی کو منجمد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سسٹم کو محفوظ بنانے کے بعد ملازمین کے لیے سسٹم کو کھول دیا جائے گا۔