گوگل کے سی ای او سندر پچائی کی تقریر کے وقت یونیورسٹی طلبہ کا احتجاجی واک آؤٹ

0
20

نیویارک (پاکستان نیوز)کیلی فورنیا میں منعقد ہونیوالی ایک اعلیٰ تعلیمی ادارے کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ اسناد اس وقت شدید ہنگامہ آرائی اور احتجاج کی زد میں آ گئی جب گوگل کے سربراہ سندر پچائی اسٹیج پر الوداعی خطاب کے لیے تشریف لائے۔ انہوں نے جیسے ہی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور سال 2026 کے فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد دینا شروع کی تو ہال میں موجود طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے احتجاج شروع کر دیا۔ طلبہ نے اپنے ہاتھوں میں احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے فلسطین کی آزادی کے حق میں بلند آواز میں نعرے بازی شروع کر دی۔ دیکھتے ہی دیکھتے طلبہ کی کثیر تعداد سندر پچائی کی تقریر کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ہال سے باہر نکل گئی۔

اس اچانک احتجاج کے بعد جب گوگل کے سربراہ تقریب سے باہر نکلے تو وہاں موجود بی بی سی کے صحافی نے ان سے اس احتجاج کے بارے میں ان کا موقف جاننے کی کوشش کی۔ رپورٹر نے ان سے بار بار سوال کیا کہ وہ آج ہونے والے اس مظاہرے اور طلبہ کے واک آؤٹ پر کیا ردعمل دینا چاہیں گے اور کیا وہ اس حساس معاملے پر بی بی سی کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرنا پسند کریں گے۔ تاہم سندر پچائی نے صحافی کے بار بار پوچھنے کے باوجود کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا اور اپنے حفاظتی عملے کے ہمراہ مکمل خاموشی برقرار رکھتے ہوئے وہاں سے روانہ ہو گئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here