واشنگٹن (پاکستان نیوز) وزارت انصاف نے کہاہے کہ اس نے امریکہ کی جانب سے ضبط کئے گئے ایران کے اثاثوں اور املاک سے 70 لاکھ ڈالر برآمد کر لئے ہیں تا کہ تہران کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کو ہرجانہ ادا کیا جا سکے۔دوسری جانب الاسکا میں امریکی ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ بریٹ کا کہنا تھا کہ امریکی مالیاتی نظام سے فائدہ اٹھانے والے ہر شخص کا بھرپور تعاقب کرے گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی معاون اٹارنی جنرل ڈیوڈ بیرنزنے کہاکہ ضبط کی جانے والی رقوم ان اداروں کے منافع کے طور پر مختص تھی جو ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کے تفصیلی منصوبے میں شریک رہے۔وزارت انصاف نے واضح کیا کہ ضبط شدہ رقوم اس فنڈ کو فراہم کی جائیں گی جو دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لیے مختص ہے۔دوسری جانب الاسکا ریاست میں امریکی ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ بریٹ کا کہنا تھا کہ بیورو کے خصوصی ایجنٹس دہشت گردی کی فنڈنگ کرنے والوں کی معاونت کرنے والے اور اس واسطے امریکی مالیاتی نظام سے فائدہ اٹھانے والے ہر شخص کا بھرپور تعاقب کرے گی۔اس سے قبل امریکی وزارت خزانہ ایران کی معدنی صنعت سے تعلق رکھنے والی 16 کمپنیوں اور ایک شخصیت پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔