نیویارک میں کرونا پھر سر اُٹھانے لگا

0
127

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں کرونا ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے لگا ہے ، نیویارک میں مثبت کیسز کی شرح 2.25 فیصد تک جا پہنچی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 ہزار 50 کے قریب رہی ہے ، نیویارک کا اسٹیٹن آئی لینڈ اس وقت 3.15 فیصد مثبت کیسز کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ کیپیٹل ریجن میں سات دنوں کے دوران اوسط شرح 3.31 فیصد ریکارڈ کی گئی ، نیویارک میں کرونا سے پانچ ہلاکتیں درج کی گئی ہیں جن میں سے تین کوئینز کائونٹی اور دو سفوک کائونٹی میں درج کی گئی ہیں ، سرکاری اعدادو شمار کے مطابق نیویارک میں 75 فیصد 18 سال سے زائد عمر نوجوانوں نے ویکسین کی ایک ڈوز لگوا لی ہے ، جمعہ کے روز مزید 499 مریض ہسپتال میں داخل کیے گئے اور ان کی تعداد میں 42 کا اضافہ ہوا ہے ،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here