پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک قرار

0
96

اسلام آباد(پاکستان نیوز)پاکستان کو رہن سہن کے اعتبار سے دنیا کا سستا ترین ملک قرار دیے دیاگیا،معروف تجارتی و اقتصادی شعبہ سے متعلقہ تحقیقی وتجزیاتی ادارے کوبینکنگ ریٹس کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے جاری درجہ بندی کے مطابق پاکستان کورہن سہن کے اخراجات کے انڈیکس میں18.58پوائنٹس کے سا تھ رہنے کیلئے دنیا کا سستا ترین ملک قراردیا گیا ہے ،جس کے بعد درجہ بندی میں افغانستان 24.51،بھارت25.14اورشام25.31انڈیکس کیساتھ دوسرے،تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے ۔اس کمپنی نے رہن سہن کی قوت برداشت کا تخمینہ لگانے کیلئے 4پیمائشی معیارات استعمال کئے۔کمپنی کی طرف سے درجہ بندی کیلئے بروئے کار لائے گئے میعارات میں رہائش اور نقل و حمل کے کرائے، مقامی قوت خرید،صارف قیمت،روز مرہ زندگی کے استعمال کی اشیاء شامل ہیں۔ان معیارات سے حاصل ہونے والے نتائج اور معلومات کا دنیا کے مہنگے شہروں میں شمار ہونے والے نیو یارک سٹی میں رہن سہن کے اخراجات کے ساتھ موازنہ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب رہن سہن کے اعتبار سے مہنگے ترین ممالک میں کیمن جزائر کا انڈیکس 141.64، برمودا 138.22،سوئٹزر لینڈ122.67اور ناروے 104.49رہا ہے۔ان چاروں ممالک کے مقابلے میں نیویارک کے شہرکی رہن سہن کی لاگت زیادہ ہے۔امریکہ میں نیویارک اور سان فرانسسکوجیسے شہروں میں رہائشی اخراجات بہت زیادہ ہیں اور اس کے برعکس بعض ممالک میں یہ لاگت بہت کم ہے اور یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ ان ممالک میں سکونت کیلئے رخت سفر باندھ رہے ہی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here