ڈاکٹر پرویز کے مسلسل تین مرتبہ سوال پر بائیڈن نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد بڑھا دی

0
79

واشنگٹن (پاکستان نیوز)کمیونٹی کی معروف شخصیت ڈاکٹر پرویز اور اپیک کے صدر ڈاکٹر اعجاز نے صدر بائیڈن سے ملاقات کی ، اس دوران ڈاکٹر پرویز نے صدر بائیڈن کی توجہ پاکستانی سیلاب متاثرین کی جانب مبذول کرانے کے لیے ان سے سوال کیا کہ جناب صدر میں آپ کی توجہ پاکستان میں سیلاب کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔جس کے جواب میں بائیڈن نے کہا کہ ہاں میں اس سے واقف ہوں اور میں نے وزیراعظم سے بات کی ہے۔ڈاکٹر پرویز نے دوسری مرتبہ سوال کیا کہ پاکستان کو امریکہ کی بھرپور حمایت کی ضرورت ہے جس کے جواب میں صدر بائیڈن نے کہا کہ ہاں پاکستان کو مدد کی ضرورت ہے لیکن پاکستان خطرناک ہے، ایک غیر مستحکم ایٹمی ملک ہے۔اس جواب کے بعد ڈاکٹر پرویز نے تیسری مرتبہ سوال کیا کہ جناب صدر اس وقت اس ملک کا 1/3 پانی کے نیچے ہے، لاکھوں لوگ بے گھر ہیں، لاکھوں لوگ خوراک، پانی اور پناہ گاہ سے محروم ہیں اور اسے آپ کی فراخدلانہ مدد اور مدد کی ضرورت ہے جس کے جواب میں بائیڈن نے کہا کہ ہاں ہم فراخدلی سے مدد کریں گے، ہاں ہاں ہاں ، جس پر ڈاکٹر پرویز نے بائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔ بائیڈن کے اصرار کے بعد پاکستان کو سیلاب متاثرین کے لیے مزید امداد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here