بائیڈن کا کردار باعث شرمندگی کرپشن پر مواخذے کی حامی ہوں

0
27

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکی کانگریس کی خاتون رکن نینسی میس نے بھی صدر بائیڈن کی کرپشن پر ان کے مواخذے کی حمایت کردی۔ نینسی نے جو بائیڈن کے مواخذے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہائوس میں بیٹھا شخص اپنے بھیانک کردار کی وجہ سے ہمارے لئے شرمندگی کا باعث بن رہا ہے کانگریس کے اراکین تعطیلات کے بعد آئندہ چند روز میں واپس سیشن میں آرہے ہیں جس کے بعد صدر بائیڈن کے خلاف مواخذ کی متعدد انکوائریاں شروع ہو جائیں گی ہم امریکی عوام کو وہ تمام شواہد دکھا رہے ہیں کہ کس طرح بائیڈن فیملی غیر ملکی اداروں سے رشوت کی مد میں خطیر رقم وصول کرتی رہی ہے۔ کانگریس پہلے ہی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے خلاف تحقیقات شروع کر چکی ہے، جانچ کے دوران بھی ہنٹر کے کاروبار میں صدر بائیڈن کی شمولیت کے ٹھوس ثبوت ملے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here