طالبان کو جوائن کرنے کا خواہشمند اوبر ڈرائیور قصور وار قرار

0
106

نیویارک (پاکستان نیوز)عدالت نے افغانستان کے دورے پر طالبان کو جوائن کرنیکا ارادہ رکھنے اور رقم جمع کرنیوالے اوبر ڈرائیور 36 سالہ دلاور محمد حسین کو قصور وار قرار دے دیا ، تفصیلات کے مطابق محمد حسین دلاور دہشتگرد تنظیم کو مالی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے بھی قصور ثابت ہوا ہے ، مجرم کو کم سے کم 35 برس قید کی سزا سنائی جائے گی ، عدالت سزا کا اعلان آئندہ سماعت کے دوران کرے گی ، برانکس کا رہائشی حسین اوبر کے لیے ڈرائیونگ کرتا تھا ، اسے 2019 میں جان ایف کینڈی ائیرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا جب وہ تھائی لینڈ کے لیے پرواز بھرنا چاہتا تھا ۔عدالت میں حسین کے وکیل اینڈریو ڈیلک اور ایمی نے موقف اپنایا کہ عدالت کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے ، میرا موکل کبھی بھی افغانستان جانے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے اسے تھائی لینڈ جاتے ہوئے حراست میں لیا ، عدالت ان نقاط کو کیسے پس پشت ڈال سکتی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here