جرسی سٹی کے نوجوان سید ذیشان احمد کی کورونا سے ہلاکت

0
126

نیویارک (پاکستان نیوز)نوجوان سید ذیشان احمد جرسی سٹی کے انتہائی معزز اور دیندار گھرانے کے چشم و چراغ ،سید عقیل شاہ اور سید سلیم شاہ مسلم فیڈریشن کے بھانجے کورونا کی لپیٹ میں آکر عالم شباب میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ نماز جمعہ کے بعد سفر آخرت پر روانہ ہوگئے انکے پورشن میں رہائش پذیر انکے کرایہ دار کو کورونا ہوا، ذیشان سے گلے ملے بات چیت کی رخصت ہوتے ہوئے انہیں بتایا کی انکی پوری فیملی کو کورونا ہوگیا ہے اسکے فوری بعد سید ذیشان احمد بھی کورونا کی لپیٹ میں آگئے اور ہسپتال میں داخل ہوگئے مگر جمعرات سال 2020 کی آخری شام انکی زندگی کی آخری شام تھی اللہ تبارک انکی مغفرت فرمائے اور پسماندگان جن میں والدہ بیوہ اور دو چھوٹے بچے شامل ہیں ان کو اس صدمہ جانکاہ سے عہدہ برآ ہونے توفیق عطا کرے دو سال قبل انکے والد بھی اس دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here