پاکستان نے امریکہ کو فضائی اور زمینی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی

0
401

واشنگٹن (پاکستان نیوز)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے امریکی افواج کو افغانستان میں موجودگی برقرار رکھنے میں مدد دینے کے لیے فضائی حدود اور زمین استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔اس بات کا دعویٰ انڈو پیسفیک افیئرزکے لیے امریکی نائب وزیردفاع ڈیوڈ ایف ہیلوے نے گزشتہ ہفتے امریکی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ میں کیا ، ڈیوڈ ہیلویکا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا کیونکہ افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیے پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔ ڈیوڈ ہیلوے نے بتایا کہ پاکستان نے افغانستان میں امریکی موجودگی میں مدد کے لیے پاکستان کے اوپر فلائٹ اور زمین کے استعمال کی اجازت بھی دیدی ہے۔خیال رہے کہ امریکا طالبان معاہدے کے مطابق امریکی افواج کو افغانستان سے مئی تک نکلنا تھا تاہم بعد میں امریکی صدر بائیڈن نیاعلان کیا کہ یکم مئی سے امریکی افواج کا انحلائ شروع ہوجائیگا اورانحلا کا یہ عمل 11 ستمبرکو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پرحملیکے 20 سال مکمل ہونے پر پورا ہوجائیگا۔ڈیوڈ ہالوے جو امریکی فوجی اور دفاعی ادارے پینٹاگون کے ترجمان اور اسسٹنٹ سیکریٹری بھی ہیں نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ پاکستان امریکہ کو تمام فضائی اور زمینی اور سمندری رستے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔واضع رہے کہ حال ہی میں حکومت نے اس پر سخت موقف دوہرایا تھا عوام کا بھی شدید ردعمل متوقع تھا مگر ان ساری قیاس آرائیوں کو در کرتے ہوئے آج امریکی سنٹرل کمانڈ نے بتا دیا ہے کہ وہ یہ تمام حدود استعمال کررہے ہیں اور پاکستان نے بغیر کسی شرط اور رکاوٹ کے افغانستان اور دوسرے مقاصد کے لئے یہ راستے باآسانی مہیا کئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here