اسلام اور مسلمانوں کیخلاف نفرت آمیز پروپیگنڈے کا مقابلہ اولین ترجیح ہے:گوتریز

0
190

نیویارک(پاکستان نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنا انکی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عالمی امن اور سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے انکی توجہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی پرتشدد کارروائیوں اور اسلام مخالف پروپیگنڈے کی طرف مبذول کروائی۔سیکرٹری جنرل نے اسلام مخالف پروپیگنڈے کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس مسئلے سے ملکر نمٹنے پر زور دیا۔سفیر منیر اکرم نے اپنے بیان میں کوروناوائرس کی وبائ کے دوران بھارت میں اسلام مخالف پروپیگنڈے اور مسلمانوں پر الزام تراشی میں خطرناک حد تک اضافے کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے گزشتہ سال پانچ اگست سے مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ پابندیوں کے نفاذ کو بھی اجاگر کیا جب بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف متنازعہ علاقے کا بھارت کے ساتھ الحاق کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here