ملک بدری کی کیٹیگری میں آنے پر ملزم کو جیل سے رہا کر دیا گیا تھا لیکن اب دوبارہ سامنے آنے پر پکڑا گیا
نیویارک (پاکستان نیوز) یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسٹمنٹ (آئی سی ای)انفورسمنٹ ریموول آپریشن (ای آر او )نے پاناما کے 64سالہ شہری کو چالیس برس قبل ہونے والی قتل کی واردات کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے ، عدالت کی جانب سے ملزم پر جرم کی پہلی ڈگری عائد کی گئی ہے ، 30مارچ 1978کو عدالت نے جوزف ٹیلر نامی ملزم کو پولیس اہلکار کے قتل کے الزام میں 25برس قید کی سزا سنائی تھی لیکن ملک بدری کی کیٹیگری میں آنے پر اسے جیل سے ہٹا دیا گیا تھا لیکن اب دوبارہ امریکہ میں موجودگی کی وجہ سے سیکیورٹی اداروں نے اس کو حراست میں لے لیا ہے ۔