صرف ایک روز میں 5ہزار 242کیسوں کی تصدیق ، مجموعی کیسز ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں
نیویارک (پاکستان نیوز)بھارت میں گزشتہ چار روز کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد بھارت عالمی وبا سے متاثرہ 10 بدترین ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔بھارتی میڈیاکی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کے لیے گزشتہ ہفتہ ہلاکت خیز رہا جہاں صرف پیر کو 5242 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔بھارت میں جمعے کو 6088، ہفتے کو 6654 اور 6767 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ اس طرح بھارت میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار ہوچکی ہے۔بھارت میں کرونا وائرس سے صرف ایک دن میں 154 ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد چار ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔اس وقت دنیا کے 196 ممالک کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہیں جب کہ 10 ممالک ایسے ہیں جنہیں بدترین متاثرہ ممالک میں شامل کیا گیا ہے۔ ان میں بھارت کا 10 واں نمبر ہے۔وائرس سے متاثرہ 10 ممالک میں امریکہ سرِ فہرست ہے اس کے بعد برازیل، روس، برطانیہ، اسپین، اٹلی، فرانس، جرمنی ترکی اور بھارت شامل ہیں۔امریکہ میں ییر تک متاثرین کی تعداد 16 لاکھ 47 ہزار 663 تھی جبکہ اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 97 ہزار 568 ہو چکی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم نریندر مودی کی طرف سے ملک بھر میں لاک ڈاو¿ن کا اعلان کرنے کے دو ماہ بعد ہی نرمی کیے جانے کے باعث وہاں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر ہے جہاں اتوار تک کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی یہاں ایک دن میں رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کی تعداد 3041 ہے۔