ہنٹا وائرس پھیلاؤ میں اضافہ ہوگیا

0
3

جنیوا(پاکستان نیوز) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ہنٹا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق کیسز میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے جبکہ اموات کی تعداد 3 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق یہ کیسز ایک کروز شپ پر سامنے آئے ہیں، جہاں اب تک مجموعی طور پر 12 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گریبیسس نے جنیوا میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیدرلینڈز نے ایک اور کیس کی تصدیق کی ہے، جس میں عملے کا ایک رکن اسپین کے علاقے ٹینریف سے اترا تھا اور بعد میں اسے واپس نیدرلینڈز منتقل کر کے قرنطینہ میں رکھا گیا۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق اب بھی 600 سے زائد رابطہ میں آنے والے افراد کی نگرانی 30 مختلف ممالک میں جاری ہے، جبکہ کچھ ہائی رسک افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ 2 مئی کو ابتدائی رپورٹ کے بعد سے اب تک مزید اموات سامنے نہیں آئیں، تاہم نگرانی اور احتیاطی اقدامات جاری رکھنا ضروری ہے۔ادارے نے متعلقہ ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام مسافروں اور عملے کی نگرانی جاری رکھیں تاکہ وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here