نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ نے تارکین کے متعلق اپنے نئے بیان سے سب کو چونکا دیا ہے ، جی ہاں ٹی وی انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھوں نے اپنے دور حکومت میں اوباما سے زیادہ تارکین کی مدد کی ہے ، انھوں نے بتایا کہ بجٹ میں تارکین کے لیے مختص رقم کو بڑھایا گیاہے جبکہ دیگر کمیونٹی اقدامات کو گزشتہ حکومت کی نسبت پہلے سے بہتر طور پر پیش کیا گیا ہے تاکہ لوگ زیادہ استفادہ کر سکیں ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صرف امیگریشن قوانین ہی تارکین کا سہارا نہیں ہے اس کے علاوہ بھی بہت سے شعبوں میں تارکین کو حکومتی سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے ۔