بھارتی ایئر لائنز کو 300کروڑ کا نقصان

0
82

کراچی (پاکستان نیوز) پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے سبب 11 روز کے دوران بھارتی ایئرلائنز 300 کروڑ روپے نقصان سے دوچار ہوگئیں ،گیارہویں روز 1150 بھارتی پروازیں متاثر رہیں،ایئرانڈیا، آکاسا ایئر، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر،ایئرانڈیا ایکسپریس کی پروازیں بدستورمتاثر ہیں،انڈین ایئرلائنز کو لمبے روٹس سے گزرنے پر فیول اور دیگر آپریشنل اخراجات دگنے ہونے پر بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے،پاکستان نے ابتدائی طورپر 23 اپریل سے 23 مئی تک ایک ماہ تک کیلئے بھارتی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق ایک بھارتی ایئر لائن کا وسط ایشیائی ممالک کا آپریشن بند ہوا، امرتسر، دہلی، ممبئی، احمد آباد، بنگلورو سے تمام ایئر لائنز کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہوا،ایوی ایشن ذرائع کے مطابق غیر یقینی صورتِ حال پر بھارتی مسافر بھارتی ایئر لائنز کی جگہ دیگر ملکوں کی ایئر لائنز کو ترجیح دینے لگے،امریکا جانے والی بھارتی پروازوں کے عملے کو یورپ میں تبدیل کرنا پڑ رہا ہے،پروازوں کا دورانیہ 10گھنٹے سے تجاوز کرنے پر بھارتی مسافر مودی سرکار کے خلاف پھٹ پڑے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here