نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک ٹیکسی ورکرز الائنس کے اراکین اور اوبر ڈرائیورز نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے دوسری احتجاجی مہم کا آغاز کر دیا ہے ، کمپنی کی جانب سے دوسری مرتبہ تنخواہوں میں اضافہ عدالتی کارروائی کے ذریعے ملتوی کر وا لیا گیا تھا جس کی بحالی کے لیے اوبر ڈرائیوروں نے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا ہے ، احتجاجی تحریک کا آغاز نیویارک ٹیکسی ورکرز الائنس کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے ، جوکہ جمعرات کو رات بارہ بجے شروع ہوگی، ڈرائیورز نے مسافروں اور ملازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ اوبر ایپ کو 24گھنٹوں کے لیے بند کر دیں، ڈرائیوروں نے تنخواہوں میں اضافہ روکنے پر کمپنی کے خلاف 23 دسمبر 2022 کو عدالت سے بھی رجوع کیا تھا، جس کی دوبارہ سماعت رواں ماہ جنوری کو ہوگی جس میں عدالت نیویارک ٹیکسی ورکرز الائنس اور اوبر ڈرائیورز کی جانب سے فراہم کردہ دستاویزات کا جائزہ لے گی، احتجاجی ریلی کا انعقاد منہاٹن میں 175گرین وچ سٹریٹ اوبر نیویارک ہیڈ کوارٹر کے سامنے کیا جائے گا، ڈرائیورز کی جانب سے تمام ملازمین سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔