نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کو بائی پاس کرتے ہوئے چار ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیئے ہیں جن میں قرض حاصل کرنے والے طلبا کو سود میں چھوٹ اور کورونا سے بے روزگار ہونے والوں کو 400ڈالر ہفتہ دینے کے احکامات بھی شامل ہیں ، ٹرمپ نے بیڈ منسٹر میں اپنے گالف کلب سے ان چار ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے ہیں اور اس سلسلے میں کانگریس سے کسی قسم کی کوئی منظوری نہیں لی گئی ہے ، پہلے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت پے رول ٹیکس ہولی ڈے قانون کی منظوری دی گئی ، دوسرے ایگزیکٹو آرڈر میں مالک مکانوں اور کرایوں داروں میں جبری مکانات خالی کرانے کے حوالے سے قانون سازی ہے ، تیسرے آرڈر میں قرض حاصل کرنے والے طلبا کو شرائط میں آسانی دی گئی ہے جبکہ چوتھے قانون میں کورونا لاک ڈاﺅن سے شدید حالات کا سامنا کرنے والوں کو چار سو ڈالر فی ہفتہ دینے کا قانون بھی شامل ہے ۔