ٹرمپ روسی حمایت سے پھر الیکشن جیتنا چاہتے ہیں :پلوسی

0
172

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکی کانگریس کی سیپکر نینسی پلوسی نے بھی صدر ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس کی مدد سے نومبر کو ہونے والے الیکشن میں دھاندلی کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں ، امریکی عوام کو پوری طرح جاننے کا حق ہے کہ روس ہمارے انتخابات میں مداخلت کرنے کے لیے کیوں سازشیں کر رہا ہے ، امریکی عوام نے اپنے اگلے صدر کا انتخاب اپنے ووٹوں کے ذریعے کرنا ہے نہ کہ اس کا فیصلہ روسی صدر ولادی میر پوٹن کریں ، ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ خفیہ ادارے اس بارے میں تحقیقات کریں اور الیکشن کے نتائج کو سبو تاژ کرنے کی روسی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں ، صدر ٹرمپ ڈرامہ بازی اور روسی حمایت سے دوسری بار الیکشن جیتنا چاہتے ہیں لیکن اس بار امریکی عوام ہر قسم کی غیر ملکی سازش کو ناکام بنا دیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here