نیویارک (پاکستان نیوز) ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں برس ابتدائی دو مارہ کے دوران کورونا سے متاثرہ 328افراد کو میکسیکو کے راستے امریکہ میں داخل ہونے کی غیرقانونی کوشش میں حراست میں لیاگیا تھا جبکہ دیگر گرفتار ہونے والے افراد میں جنوبی کوریا کے 122 شہری بھی شامل تھے ، سیکیورٹی حکام کے مطابق غیرقانونی چینی شہریوں کے پاس کوئی قانونی دستاویزات موجود نہیں ہے ، نہ ان کے پاس پاسپورٹ ہے اور نہ ہی کوئی میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ ، ایسے میں یہ سب افراد امریکہ کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں ۔