وائٹ ہائوس سٹاف کی ٹرمپ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

0
100

 

کسی نہ کسی شکل میں کمیونٹی سے جڑا رہوں گا، فوج اور ملکی معیشت کو مضبوط بنایا ہے:ٹرمپ

نیویارک (پاکستان نیوز)وائٹ ہائوس سٹاف اور سپورٹرز کی جانب سے صدر ٹرمپ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کاکہنا تھا کہ وہ کسی نہ کسی شکل میں کمیونٹی کا حصہ ضرور رہیں گے ، انھوں نے اپنے دور اقتدار میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، فوج اور ملکی معیشت کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور طاقتور بنایا ہے ، وہ اپنے دور اقتدار سے کافی حد تک مطمئن ہیں ، اس موقع پر وائٹ ہائو س کے چیف آف سٹاف مارک میڈوز ، ان کے خاندان کے ارکان اور وائٹ ہائوس کے دیگر ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here