سابق گورنر کومیو سے 5ملین ڈالر کا غیر قانونی منافع واپس لینے کا مطالبہ

0
114

نیویارک (پاکستان نیوز)واچ ڈاگ ایجنسی نے اسٹیٹ اٹارنی جنرل لٹیشیا جیمز سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق گورنر اینڈریو کومیو سے کرونا کتاب کے حوالے سے غیرقانونی 5.1ملین ڈالر کا منافع واپس لیا جائے ، پبلک ایتھکس پر جوائنٹ کمیشن کے چیئرمین جاز نیویز نے اس سلسلے میں قونصل جنرل لیری کے نام ایک خط بھی تحریر کیا ہے جس میں کومیو سے کتاب پر کمائے گئے ،غیرقانونی منافع کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے ، لیری شیمل اس سے قبل چیئرمین جاز کے دعوے کو یہ کہہ کر مسترد کر چکے ہیں کہ جب تک اے جی آفس اس سلسلے میں کارروائی کے لیے زور نہیں دیں گے تب تک یہ مطالبہ ناجائز اور غیرقانونی تصور کیا جائے ، دی پوسٹ کی جانب سے حاصل کردہ کاپی کے مطابق ایتھکس بورڈ کی جانب سے کومیو کو قوانین کی مکمل پاسداری نہ کرنے پر سزا دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے ، واضح رہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات سامنے آنے کے بعد سابق گورنر نیویارک اینڈریو کومو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here