گرفتاری خدا کے ہاتھ کوئی بال نہیں چھو سکتا:امرت پال

0
89

ممبئی(پاکستان نیوز)انڈیا میں خالصتان کے حامی اور ‘وارث پنجاب دے” تنظیم کے سربراہ امرت پال سنگھ نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ امرت پال سنگھ کا یہ ویڈیو اچانک مختلف ڈیجیٹل اور سیٹ لائٹ چینلز پر آنا شروع ہو گئی۔ ویڈیو میں امرت پال سنگھ نے18مارچ کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت گھر سے گرفتار کرتی تو میں اسی وقت گرفتاری دے دیتا۔ انہوں نے طاقت اور گھیرائو کے ذریعے پکڑنے کی کوشش کی لیکن رب کے فضل سے ہم بچ گئے، گرفتاری خدا کے ہاتھ میں ، میں صحتمند ہوں اور کوئی میرے بال تک کو نہیں چھو سکتا۔ اگرچہ انڈین پنجاب کی پولیس نے اس ویڈیو کے وقت اور جگہ کی تصدیق نہیں کی لیکن یہ ضرور کہا ہے اس سے پنجاب پولیس کا موقف ثابت ہو گیا کہ امرت پال سنگھ ان کی تحویل میں نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here