ڈیموکریٹس کی آئندہ انتخابات میں کامیابی کیلئے ٹرمپ سے اُمیدیں وابستہ

0
98

واشنگٹن ڈی سی(پاکستان نیوز)ڈیموکریٹس نے آئندہ الیکشن میں کامیابی کے لیے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اُمیدیں وابستہ کر لی ہیں، ڈیموکریٹس کے مطابق ٹرمپ میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ ری پبلیکنز کے ووٹرز کو اپنی طرف متوجہ کر سکیں ، اس کے ساتھ ٹرمپ ری پبلیکن کے کافی امیدواروں کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن کے خلاف انھوں نے گزشتہ الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی، ڈیموکریٹس اس وقت عام آدمی کی حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں، جس کے لیے انہیں ٹرمپ بہترین انتخاب نظر آ رہے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ نے چھ جنوری کو ہونے والے کیپیٹل ہل حملے کے حوالے سے اپنی حمایت میں سپورٹرز کو اچھی خاصی بریفنگ دی تھی جس پر زیادہ تر نے اطمینان کا اظہار کیا تھا، اب بھی ڈیموکریٹس کی اکثریت ٹرمپ سے امیدیں لگائے بیٹھی ہے کہ وہ کرشمہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میک مکونل اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اختلافات ڈھکے چپھے نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود میک مکونل نے ٹرمپ کانام لیے بغیر ان کو مستقبل میں پارٹی کے لیے بہترین انتخاب قرار دیا ہے۔اکانومسٹ کے مطابق ڈیموکریٹس میں سابق صدر کی مخالفت بھی کم نہیں ہے، 77 فیصد ڈیموکریٹس نے سابق صدر کے بارے میں ناموافق نظریے اور الفاظ کا استعمال کیا ہے، مقامی سروے کے مطابق 45 فیصد بالغ افراد ٹرمپ کے متعلق ناموافق نظریہ رکھتے ہیں، جبکہ 9 فیصد انہیں کسی حد تک ناموافق قرار دیتے ہیں ۔ ڈیموکریٹس کے مطابق ٹرمپ اپنے حامیوں سے انتخابی مہم کے لیے بھاری فنڈنگ نکلوانے میں بھی مہارت رکھتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here