بائیڈن انتظامیہ پاکستان کیساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کی کوشش کریگی:مائیکل جے رائٹ
نیویارک(پاکستان نیوز) ماہرین نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان واقعی بدل رہا ہے، نئی لیڈر شپ جس طرح جرات مندانہ اقدامات کر رہی ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے ملک آئندہ کچھ سالوں میں ترقی کی نئی سمت کی طرف گامزن ہو جائے گا۔پروفیسر مائیکل جے رائٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ پاکستان کیساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کی کوشش کریگی۔افغانستان سمیت خطے کی بدلتی صورتحال میں کوئی بھی عالمی طاقت پاکستان کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یکطرفہ پالیسی بنا سکتی نہ ہی من مانے فیصلے کرسکتی ہے۔پروفیسر اجے کمار شرما کا کہنا ہے پاکستان دنیا میں اپنی نئی پہچان بنا رہا ہے۔عمران خان ملٹری انسٹیبلشمنٹ کیساتھ ملکر موروثی سیاست اور بحرانوں کے خاتمہ کیلئے کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے کہا عمران خان نئے سال میں ایک مضبوط لیڈر کے طور پر اُبھر کر سامنے آئیں گے۔پروفیسر حامد خان کا کہنا تھا بدقسمتی سے بھارتی حکومت اور اسکے خفیہ ادارے افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہے ہیں۔