ایسٹر تک کرونا کو شکست دے دیں گے:ٹرمپ

0
142

 

لاک ڈاﺅن آئندہ ماہ ختم، روشنی نظر آرہی ہے: امریکی صدر

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کا ملک 12 اپریل کو منائے جانے والے ایسٹر کے تہوار تک کرونا وائرس کو شکست دے دے گا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب امریکہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 55ہزار اور اموات 8سو سے تجاوز کرچکی ہیں۔ امریکی صدر نے گزشتہ روز وائٹ ہاﺅس میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ میں ایسٹر کے تہوار تک حالات معمول پر آجائیں گے اور گرجا گھر عبادت گزاروں سے بھرے ہوں گے۔ ملک میں لاک ڈاﺅن آئندہ ماہ تک ختم کردیا جائے گا اور یہ سب کے لئے ایک خوبصورت وقت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لیے ایسٹر کا تہوار بہت خاص دن ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جب تک امریکہ کاروباری طور پر دوبارہ اپنے معمول پر نہیں آجاتا تب تک اسے کساد بازاری اور پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بریفننگ کے بعد امریکی صدر نے کہا کہ انہیں اندھیرے کے بعد روشنی نظر آرہی ہے اگرچہ ہمارے فیصلے سخت حقائق اور اعداد و شمار پر مبنی ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here